ہم، آپ، پوری انسانیت اور اس کائنات کا ہر ذرہ، ہر لمحہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ لڑ رہا ہے
🔥 سورج کی موت: ایک خاموش اختتام کا سائنسی احوال ☀️ تحریر: محمد فیصل تمہید: سورج کی معلومات ہم، آپ، پوری انسانیت اور اس کائنات کا ہر ذرہ، ہر لمحہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ لڑ رہا ہے — بقاء اور فنا کی جنگ۔ یہی جنگ کائنات کے سب سے روشن ستارے — ہمارے سورج — کے اندر بھی جاری ہے۔ اگر آپ سورج کی معلومات جاننا چاہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے، کیونکہ اس میں ہم سورج کی ابتدا، زندگی، روشنی اور موت سب کچھ بیان کریں گے۔ ☀️ سورج کی عمر اور توانائی کا دفاع سورج کی عمر تقریباً ساڑھے چار ارب سال ہے۔ اتنے لمبے عرصے سے سورج اپنے اندر موجود ایندھن، یعنی ہائیڈروجن، کو فیوز کر کے توانائی پیدا کر رہا ہے۔ یہی توانائی کششِ ثقل کے خلاف سورج کی زندگی کی سب سے بڑی ڈھال ہے۔ لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ جب سورج کے اندر ہائیڈروجن ختم ہو جائے گی، تو اس کے اندر توانائی کم ہونے لگے گی۔ اور پھر ایک دن ایسا آئے گا جب سورج کی اپنی ہی گریوٹی اس کا سب سے بڑا دشمن بن جائے گی۔ 🌑 سکڑتا ہوا سورج: سورج کی آپ بیتی اگر سورج خود اپنی آپ بیتی لکھتا تو وہ یوں کہتا: "میں نے اربوں سال تک اپنی روشنی سے سیاروں ک...