ہم کاروبار شروع کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ خوف کی اصل وجوہات اور آسان حل
نئے کاروبار کا خوف ؟
؟ کیا آپ کے پاس بہترین بزنس آئیڈیا ہے لیکن اگلا قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں؟ ? کیا آپ کو ڈر ہے کہ پیسہ ڈوب جائے گا یا مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے؟
یادرکھیں، آپ اکیلے نہیں ! نیا کاروبار شروع کرتے وقت ڈر محسوس ہونا بالکل فطری ہے۔ لیکن اگر آپ اس ڈر کی وجہ سے رک گئے، تو دنیا ایک عظیم آئیڈیا سے محروم رہ جائے گی۔
ہم کار و بار شروع کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
لوگ کیا کہیں گے ؟ : ہم سوچتے ہیں کہ ناکامی پر لوگ مذاق اڑائیں گے۔ ہم معاشرے کی جمنٹ سے ڈرتے ہیں۔
انسانی ذہن گارنٹی چاہتا ہے : جب ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کاروبار چلے گا یا نہیں، تو ہمارے جسم میں خوف اور بے چینی پیدا ہونے لگتی ہے۔
اس خوف کو شکست دینے کے 3 سنہری طریقے :
1. مارکیٹ ریسرچ کریں: غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کا سب سے بڑا ہتھیار معلومات ہے۔ مارکیٹ کا ڈیٹا جمع کریں، گاہک کی ضرورت سمجھیں۔
2. بزنس پلان بنائیں : ایک ڈائری رکھیں اور ان چیزوں کی لسٹ بنائیں جو آپ کے کنٹرول میں ہیں (جیسے آپ کی محنت، معیار) اور جو کنٹرول میں نہیں ( جیسے ملکی حالات)۔ جو آپ کر سکتے ہیں، اس پر کام شروع کریں۔
3 کنٹرول کا وہم چھوڑ دیں: آپ کبھی بھی حالات کو 100% کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ڈر کے با وجود پہلا قدم اٹھانا ہی کامیابی کی شروعات ہے۔ مستقبل کی فکر کی بجائے، اپنے ذہن کو آج پر مرکوز رکھیں۔
Comments