پاکستان اور افغانستان: تاریخی اور قانونی جائزہ,

پاکستان بمقابلہ افغانستان — تاریخی اور قانونی بنیادوں کا جائزہ

پاکستان 1947 میں  ہندوستان کی تقسیم کے بعد ایک جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیا۔ ریفرنڈم، اسمبلیوں کی منظوری اور ہندوستانی آزادی ایکٹ کی بنیاد پر پاکستان کو اقوام متحدہ نے فورن اسی سال تسلیم کیا۔ آج پاکستان:

  • چوبیس کروڑ عوام کا ملک ہے ایٹمی طاقت ہے

  • بہتر  جمہوریت اور مضبوط ادارے رکھتا ہے

  • خواتین کے حقوق اور تعلیم میں  بہتری کی جانب

افغانستان کی سرحدیں برطانیا  اور  روس نے 19ویں صدی میں عبدالرحمن خان کی قیادت میں طے کی۔ اس عمل میں:

  • کوئی جمہوری مشاورت نہیں 

  • نا  کوئی ریفرنڈم، نا عوامی منظوری

  • صرف سلطنتی معاہدا، بارود اور سیاسی مفادات شامل تھے

عبدالرحمن خان نے ہزارہ بغاوت کو کچلنے کے لیے برطانوی نقدی اور ہتھیاروں کے بدلے سرحدی معاہدے کیے، جس سے افغانستان کی موجودہ شکل بنی۔

موجودہ حالات — تضاد اور کشیدگی

آج افغانستان:

  • سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے

  • دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے

  • تعلیم، صحت، بجلی، پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے

  • خواتین کے حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں

یہ حالات افغان عوام میں مایوسی اور غصے کو جنم دیتے ہیں، جس کا رخ اکثر پاکستان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے — خاص طور پر جب پاکستان ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر اثر و رسوخ حاصل کر رہا ہو۔

نفرت کی وجوہات — جذبات سے ہٹ کر حقائق

  • پاکستان کا وجود افغان قوم پرستی کے دعوؤں کو چیلنج کرتا ہے

  • سیاسی کمتری کا احساس افغان بیانیے میں پاکستان کے خلاف نفرت کو بڑھاتا ہے

  • تاریخی احساسِ محرومی اور علاقائی رقابت اس نفرت کو مزید گہرا کرتی ہے

  • سرحدی تنازعات، خاص طور پر ڈیورنڈ لائن، کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں

یہ نفرت اکثر عوامی سطح پر جذباتی بیانات اور میڈیا پروپیگنڈا کی صورت میں سامنے آتی ہے، مگر اس کے پیچھے تاریخی، سیاسی اور نفسیاتی عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔

نتیجہ: شعور، مکالمہ اور حقیقت پسندی کی ضرورت

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے:

  • تاریخی حقائق کو تسلیم کرنا ضروری ہے

  • عوامی شعور کو جذباتی نعروں سے نکال کر علم اور مکالمے کی طرف لانا ہوگا

  • سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

  • علاقائی امن کے لیے تعاون اور احترام کی بنیاد رکھنی ہوگی

"نفرت تاریخ کو نہیں بدلتی، مگر شعور مستقبل ضرور سنوار سکتا ہے۔"

 مزید  اچھے آرٹیکل