Posts

Showing posts from November 5, 2025

Thank you very much for reading my posts and supporting my work. Don't forget to subscribe.

خود سے مت ہارو – ذہن کی طاقت سے کامیابی حاصل کرنے کا راز

# خود سے مت ہارو! ذہن کی طاقت سے کامیابی کا سفر شروع کریں خود سے مت ہارو! یہ ایک چھوٹا سا جملہ ہے مگر اس میں زندگی بھر کی طاقت چھپی ہوئی ہے۔ اکثر لوگ ناکامیوں کو باہر کی حالات کا نتیجہ سمجھتے ہیں، حالانکہ اصل رکاوٹ ان کے اپنے ذہن کے اندر ہوتی ہے۔ دنیا کی کوئی چیز آپ کو تب تک نہیں روک سکتی جب تک آپ خود اپنے ذہن سے ہار نہیں مان لیتے۔ یہ سچائی اتنی طاقتور ہے کہ اگر اسے سمجھ لیا جائے تو زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔ ہر انسان کے اندر ایک آواز ہوتی ہے جو مشکل وقت میں کہتی ہے: “اب تم سے نہیں ہوگا۔” یہ آواز اتنا زور سے بولتی ہے کہ بہت سے لوگ اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں۔ وہ پورے جوش و خروش سے کوئی نیا کام شروع کرتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، منصوبے بناتے ہیں، مگر چند دنوں یا ہفتوں بعد خود ہی ہمت ہار بیٹھتے ہیں۔ منزل نے انہیں نہیں ہرایا ہوتا، بلکہ ان کے اپنے ذہن نے انہیں شکست دے دی ہوتی ہے۔ ### ذہن ہی سب سے بڑا دشمن یا سب سے بڑا دوست کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ اکثر حالات نہیں کرتے بلکہ ہماری سوچ کرتی ہے۔ جب آپ اپنے ذہن سے ہار مان لیتے ہیں تو بیرونی مشکلات مزید بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔ اس کے برعکس جب آپ ...

پاکستان اور افغانستان: تاریخی اور قانونی جائزہ,

پاکستان بمقابلہ افغانستان — تاریخی اور قانونی بنیادوں کا جائزہ پاکستان 1947 میں  ہندوستان کی تقسیم کے بعد ایک جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیا۔ ریفرنڈم، اسمبلیوں کی منظوری اور ہندوستانی آزادی ایکٹ کی بنیاد پر پاکستان کو اقوام متحدہ نے فورن اسی سال تسلیم کیا۔ آج پاکستان: چوبیس کروڑ عوام کا ملک ہے  ایٹمی طاقت ہے بہتر   جمہوریت اور مضبوط ادارے رکھتا ہے خواتین کے حقوق اور تعلیم میں  بہتری کی جانب افغانستان کی سرحدیں برطان یا    اور  روس نے 19ویں صدی میں عبدالرحمن خان کی قیادت میں طے کی۔ اس عمل میں: کوئی جمہوری مشاورت نہیں  نا  کوئی ریفرنڈم ، نا  عوامی منظوری صرف سلطنتی معاہد ا ، بارود اور سیاسی مفادات شامل تھے عبدالرحمن خان نے ہزارہ بغاوت کو کچلنے کے لیے برطانوی نقدی اور ہتھیاروں کے بدلے سرحدی معاہدے کیے، جس سے افغانستان کی موجودہ شکل بنی۔ موجودہ حالات — تضاد اور کشیدگی آج افغانستان: سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے تعلیم، صحت، بجلی، پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے خواتین ک...

روس کے افغان قبضے کے بارے میں آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے۔

  روس، افغانستان اور پاکستان — ایک تاریخی جدوجہد کا پس منظر جب رشین فیڈریشن نے افغانستان پر قبضہ کیا، تو صرف افغان سرزمین ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ گئی۔ اس وقت روس اپنی طاقت کے عروج پر تھا — ایک مکمل ایٹمی طاقت ، جبکہ پاکستان کے پاس صرف جذبہ جہاد اور ایمانی قوت تھی۔ دوسری طرف بھارت بھی ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے نازک وقت میں پاکستان کو ایک طاقتور اتحادی کی ضرورت تھی، اور یہی وہ لمحہ تھا جب یورپ اور امریکہ نے روس کو دنیا کا چوہدری بننے سے روکنے کے لیے پاکستان کی پشت پناہی شروع کی۔ جہاد، اتحاد اور عالمی سیاست دنیا بھر سے خصوصاً عرب ممالک کے مسلمان افغانستان پہنچنے لگے، اور روس کے خلاف جنگ کو عین جہاد سمجھا جانے لگا۔ اسی ماحول میں القاعدہ وجود میں آئی، جس کی قیادت اسامہ بن لادن نے کی — ایک ایسا شخص جو عرب کے امیر ترین خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ افغانستان کے حکمران بیبرک کارمل روس کا آلہ کار بنے ہوئے تھے، اور بھارت بھی اس جنگی ماحول میں متحرک تھا۔ پاکستان کو اپنی بقاء کے لیے امریکہ، یورپ اور عرب دنیا کی حمایت لینا پڑ...

5 منفرد چیزیں جو کراچی کو ایک شہر کے طور پر نمایاں کرتی ہیں۔

  کراچی: تعصب سے بالاتر ایک شہر، ایک شناخت کراچی صرف ایک شہر نہیں، یہ ایک جذبہ ہے۔ ایک ایسا شہر جہاں پشتون، پنجابی، سندھی، بلوچ، اردو بولنے والے،  سرائیکی سب ایک ساتھ جیتے ہیں، مرتے ہیں، محنت کرتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن افسوس، کچھ عناصر اس شہر  کی یکجہتی کو عصبیت اور لسانیت کے زہر سے آلودہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔   🚧 ڈمپر مافیا اور قبضہ گروپ: قومیت نہیں، قانون شکنی ہے جب کوئی ڈمپر کسی معصوم کو کچلتا ہے، تو وہ نہ پشتون ہوتا ہے، نہ اردو بولنے والا۔ وہ صرف ایک مظلوم انسان ہوتا  ہے۔ ڈمپر چلانے والے اکثر لاپرواہ، قانون سے بے خوف اور ریاستی رٹ سے آزاد نظر آتے ہیں۔ ان کے جرائم کو کسی قوم یا  زبان سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔ اسی طرح فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والے، غیر قانونی اسٹال لگانے والے یا سرکاری زمینوں پر تجاوزات کرنے والے افراد کو  "پشتون" کہنا نہ صرف غلط ہے بلکہ پورے شہر کو لسانی تقسیم کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ 🏘️ کراچی کے زخم: سب کے مشترکہ جب نسلہ ٹاور گرا، جب الہ دین پارک ختم ہوا، جب سرجانی سیکٹر فور یا نیو کراچی نالا پر کارروائی ہوئی، تو متاثرہ...